شاہین باغ،28/جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی) دہلی کے شاہین باغ میں شہریت قانون اور این آر سی کے خلاف مظاہرہ جاری ہے۔ اس درمیان مظاہرین کے درمیان ایک مشتبہ شخص پستول لے کر پہنچ گیا۔ کسی کی نظر اس کے پستول پر پڑ گئی اور پھر ہنگامہ برپا ہو گیا۔ لیکن مظاہرین نے اس شخص کو پکڑ کر پٹائی کر دی اور وہاں سے بھگا دیا۔ دہلی پولس ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع خبر رساں ادارہ اے این آئی نے دی ہے۔